بالی وڈ کے معروف اداکار رتیک روشن اب فلموں میں ڈائریکشن کا کام بھی کرنا چاہتے ہیں۔ رتیک ان دنوں سنجے گپتا کی ہدایت میں بن رہی فلم قابلمیں کام کر
رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ تخلیق اور ہدایت کاری کی
ذمہ داری بھی سنبھالیں۔ خیال ہے کہ انہوں نے قابل فلم کی شوٹنگ کے دوران
ڈائریکٹر سنجے گپتا کے معاون ڈائریکٹر کے طور پربھی کام کیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ رتیک اپنے ہوم پروڈکشن کے بینر تلے فلم کرش -
کی ہدایت کاری کریں گے حالانکہ باقاعدہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا گیا
ہے۔ قبل ازیں ریتک اپنے والد راکیش روشن کی ہدایت کردہ فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔